مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے،راجہ رضوان نصیب

کشمیری آج بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے مودی کی5اگست کے فیصلہ کی کوئی اہمیت نہیں

منگل 29 جولائی 2025 16:39

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند مودی سرکار نی5اگست2019کو غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا جس میں مودی کو بری طرح شکست ملی ہے کشمیری آج بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے مودی کی5اگست کے فیصلہ کی کوئی اہمیت نہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے مودی نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی8لاکھ کی فوج کو کشمیریوں کے سامنے شکست کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنا تسلیم شدہ حق خودرادیت حاصل نہیں کر لیتے پوری دنیا میں مقیم کشمیری 5 اگست کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودرادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریںبھارت پوری دنیا میں آئسولیٹ ہو چکا یہی سہی وقت ہے بھارت پر دبائو ڈال کر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف لے جانے کا بھارت کو کشمیریوں کو حق خودرادیت دینا ہو گا ۔