
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے روز پیش آنے والے نا شگوار واقعہ پربحث و مباحثہ جاری رہا
قائمقام اسپیکر نے میڈیا ہال اور اسمبلی کے احاطے میں پیش آنے والے معاملے پر شفاف تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کر ادی حکومتی رکن حسان ریاض اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کو تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کرنے پر ایوان سے واک آئوٹ کر گئے ،تین مسودات قوانین کی منظوری مستونگ میں فتنہ الہندوستان کی سرکوبی کے لئے ہونے والے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرنے سمیت مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں منظور
منگل 29 جولائی 2025 21:25
(جاری ہے)
دوساتھی اراکین کی معطلی پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے۔اجلاس کے آغاز پرڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا کہ ایوان کے اندر یا باہر غلیظ زبان کا استعمال نہیںہونا چاہیے ،ہاتھا پائی کے بھی حق نہیں ہوئے،سوموارکا دن سیاہ نہیں سیاہ ترین دن تھا،کسی رکن اسمبلی کے گن مینوں نے اپوزیشن ارکان کے ساتھ انتہائی غلیظ زبان کااستعمال کی،میڈیا ہال میں اپوزیشن ارکان کے ساتھ بدتمیزی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے اراکین اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی گئی،جن لوگوں نے حملہ کیا ان کی شناخت ویڈیوز میں واضح ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے،اس حوالے سے آپ کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں تین مطالبات رکھے ہیں، حکومتی رکن حسان ریاض کو بھی معطل کیا جائے، حملہ کرنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اورغفلت کا مظاہرہ کرنے پر اسمبلی کے چیف سکیورٹی آفیسر کو معطل کیا جائے۔
قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ حکومتی و اپوزیشن ارکان دونوں برابر ہیں ،ایک اپوزیشن رکن نے اپنی نشست سے اٹھ کر حملہ کیا تو کیا ان کو پھولوں کے ہار پہناتا، حملے کی اچھی روایت نہیں ہے ،رولز کے مطابق اختیارات استعمال کئے ہیں۔پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ایوان میں ناخوشگوار واقعہ پر آپ نے احسن انداز میں ایکشن لیا ،حسان ریاض چیئر سے مخاطب تھے تو پیچھے سے آوازیں کسی گئیں،امتیازشیخ کھڑے ہوکر گالیاں دے رہے تھے ،تذلیل اور گالی گلوچ کرکے باہر گئے،یہ گالیاں نکالتے ہیں مانتے بھی نہیں ہیں، میڈیا ہال میں جو واقعہ ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر مقدمہ ہونا ہے تو پھر ان اراکین اسمبلی کے خلاف ہونا چاہیے جنہوں نے اسمبلی کے اندر اور باہر ماحول خراب کیا۔اپوزیشن رکن سردار محمد علی نے کہا کہ ایوان میں جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، رولز کے مطابق ہمارے ممبر کو سزا دی گئی ،شیخ امتیاز کی سزا نہیں بنتی تھی اسے بھی تسلیم کر لیا،عزت نفس کی بات آئے گی تو حدود کراس ہوں گی ،حکومتی اراکین اسمبلی کی ایما پر اپوزیشن ارکان کی تذلیل کی گئی جو تکلیف دہ عمل ہے،ہم بدتمیزی کو فروغ نہیں دیتے ،میرا نوکر بھی بدترین دشمن کی تذلیل کرے تو سر قلم کردوں گا،مجھے موجودہ اسمبلی کے ممبر ہونے پر شرم آ رہی ہے۔ قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن رانا شہباز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ رانا شہباز قرآن شریف ہائو س میں لے کر آئے ،وہ حکومتی ارکان کی طرف جا رہے تھے، اسمبلی کے اندر لڑائی نہیں ہونی چاہیے تھی جس کی مذمت کرتے ہیں، اگر کسی پرائیویٹ شخص نے اپوزیشن کے ساتھ بدتمیزی کی ہے تو سخت سے سخت سزا دی جائے گی،کسی کی مجال نہیں کہ اراکین اسمبلی کی تذلیل کرے ،اپوزیشن رکن خالد نثار نے بدتمیزی کے بعد وکٹری کا نشان بنایا کیا یہ اچھا تاثر ہے،میڈیا ہال میں ہونے والے واقعہ پرتحقیقات کے لئے چیئر نے کمیٹی تشکیل دیدی۔قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کے نا مناسب رویے کی وجہ سے انہیں مائیک دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اعجاز شفیع کو وقت دیا آپ نے مایوس کیا،میں اعجاز شفیع کو بالکل مائیک نہیں دوں گے۔حکومتی رکن رانا ارشد نے کہا کہ حملہ بھی کردو اور سوشل میڈیا پر فاتحانہ انداز میں دکھائو ،آپ نے کوئی تیر مار دیاجو فاتحانہ انداز اپنایا ،آکر ہماری پریس کانفرنس کو خراب کیا گیا ،ہم نے ادھوری پریس کانفرنس کی،اعجاز شفیع جو باہر کررہے تھے وہ مناسب نہیں ،ہماری پریس کانفرنس پر حملہ کیا گیا، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیںاس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ قائمقام اسپیکر نے یقین دہانی کرائی کہ باہر پیش آنے والے معاملے پر شفاف تحقیقات کروائیں گے۔پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی بنا دی جائے جو تحقیقات کر لے ،کوئی پرائیویٹ یا رکن اسمبلی کے لوگ ہوں انہیں سزا ملنی چاہیے۔اپوزیشن کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی میں اعجاز شفیع سردار محمد علی اور رانا شہباز کے نام شامل کئے گئے ۔حکومتی رکن حسان ریاض نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ اپوزیشن نشستوں سے ایک ممبر نے اٹھ کر حکومتی ممبر پر حملہ کیا،اپوزیشن کا رویہ دیکھ رہا ہوں ،معین قریشی میرے پاس آئے تو معذرت کی بات کی، انتہائی افسوس کے ساتھ اپوزیشن کا رویہ بتا رہا تھا کہ ایوان کی کارروائی نہ چلے ،یہ تو جھنڈ کی شکل میں کبھی اندر تو کبھی باہر جا رہے تھے،اعجاز شفیع جنہیں کمیٹی میں شامل کررہے تھے وہ تو لڑائی کا موجد تھے، اعجاز شفیع کا رویہ تضحیک آمیز رہاہے انہیں تو کسی کمیٹی میں نہیں ہونا چاہیے، ہمارے پاس کمیٹی کمیٹی کھیلنے کا وقت نہیں ، آٹزم بچے انتظار کررہے ہیں ان کیلئے کوئی قانون سازی ہو،اسمبلی میں پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلی میں ہمیشہ ہاتھ اٹھایا ہے۔ حسان ریاض کا کہنا تھا کہ اگر اعجاز شفیع کو معطل نہ کیا تو ایوان سے واک آئوٹ کر جائوں گا اور وہ ایوان سے واک آئوٹ کر گئے جس پر قائمقام سپیکر نے احمد اقبال کو حسان ریاض کو منانے کیلئے بھجوایا۔ پنجاب اسمبلی میں دی اے جی این یونیورسٹی بل 2025 منظور کر لیاگیا،مذکورہ بل حکومتی رکن فیلبوس کرسٹوفر نے ایوان میں پیش کیا، پنجاب اسمبلی میں دی ایشین یونیورسٹی فار ریسرچ اینڈ ایڈوانسمنٹ بل 2025 بھی منظور کرلیاگیا، اس بل کو حکومتی رکن رانا عبد المنان نے ایوان میں پیش کیا،دی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ترمیمی بل 2025 کی بھی ایوان سے منظوری لے لی گئی اس بل کو حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کیا۔مفاد عامہ سے متعلقہ قرادادوں میں حکومتی رکن نوید اسلم خان کی ہڑپہ شہر کو فی الفور تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے ، اپوزیشن رکن حنبل ثنا ء کریمی اور احمر بھٹی کی پنجابی ادب کے عظیم شاعر تجمل کلیم کی وفات پر اظہار تعزیت کی قرارداد ،ضلع مستونگ میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف آپریشن پرخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پیش کی۔ایوان نے پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی ،مذکورہ قرارداد حکومتی رکن عظمی بٹ نے ایوان میں پیش کی،پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ،یہ قرارداد حکومت کے سر گرم رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج مورخہ30جولائی بروز بدھدوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.