
حکومتی ہتھکنڈے غیر آئینی و غیر جمہوری، حقوق بلوچستان لانگ مارچ نہیں رکے گا،آج منزل کی جانب روانہ ہوگا‘ لیاقت بلوچ
اپنے جمہوری و آئینی حقوق کے لیے لانگ مارچ کررہے ہیں، اسلام آباد جانا ہمارا حق ہے‘ ہدایت الرحمن بلوچ
منگل 29 جولائی 2025 21:25
(جاری ہے)
نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے کہا حقوق بلوچستان لانگ مارچ کے شرکا ء کو صوبائی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے زبردستی لاہور میں روکنے سے بلوچستان کی عوام کو منفی پیغام گیا ہے۔
تاہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور قافلہ بدھ کو پنجاب کے دیگر شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کی جانب رواں ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے لانگ مارچ کے مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں اپنا جمہوری و آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہو، صوبہ میں سیکیورٹی کے نام پر بلوچ عوام کی تذلیل نہ کی جائے، گوادر کے ساحل پر ٹرالر مافیا کا خاتمہ ہو، بلوچستان سے ملحقہ سرحد پر تجارت پر پابندی ہٹا کر اسے قانونی شکل دی جائے۔ بلوچستان کے عوام کو صوبہ کے وسائل میں سے ان کا حق دیا جائے، نوجوانوں کو تعلیم و روزگار اور عوام کو صحت کی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔ نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے شرکا ء پانچ روز قبل کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے انہیں پہلے مظفرگڑھ میں زبردستی روکنے کی کوشش کی اور اب جب یہ لاہور پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو منصورہ میں ان کا گھیراؤ کرلیا ہے، جماعت اسلامی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار نہیں تاہم پرامن مارچ منزل تک پہنچنے تک جاری رہے گا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کی عوام کے آئینی وجمہوری حقوق کے لیے لانگ مارچ کررہے ہیں، اسلام آباد ہمارا دارلحکومت ہے وہاں جاکر حکمرانوں تک آواز پہنچانا ہمارا حق ہے، ہمیں اس حق سے محروم نہ کیا جائے، بلوچستان کے عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ کے قریب ہمارے قافلہ کو چوبیس گھنٹے روکے رکھا اور اب لاہور میں روک لیا گیا۔ قبل ازیں لانگ مارچ کے شرکاء پیر کی شب لاہور پہنچے اور منصورہ میں قیام کیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے منگل کی صبح ہی شرکاء قافلہ کو آگے بڑھنے سے روک دیا اورمرکز جماعت اسلامی کا گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی بھاری نے منصورہ کا گھیرائو کئے رکھا جبکہ باہر ایک طرف کی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیاگیا۔ پولیس کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کوبند کیا گیا، واٹر کینن، قیدیوں کی وینز بھی کھڑی رکھی گئیں جبکہ پولیس کی بڑی تعداد بھی تعینات رہی ۔صورت حال کے پیش نظر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ مذاکرات کے لیے منصورہ آئے۔ جماعت اسلامی کے قائدین نے حکومتی وزراء پر واضح کیا کہ پرامن مارچ کو روکنا آمریت اور بدترین اقدام ہے اور اس سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے بلوچستان کے عوام کو کسی صورت مثبت پیغام نہیں جائے گا۔ صوبائی حکومت و انتظامیہ کو بتایا گیا کہ جماعت اسلامی کا مذاکرات کے لیے دروازہ کھلا ہے، ہم ایک پرامن جماعت ہیں تاہم آئینی و جمہوری حق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لانگ مارچ کل طے شدہ پلان کے مطابق آگے بڑھے گا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.