Live Updates

محمد عباس نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو شعیب اختر کے پاس بھی نہیں

عمران خان 382 میچوں میں 1287 فرسٹ کلاس وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 جولائی 2025 11:57

محمد عباس نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو شعیب اختر کے پاس بھی نہیں
ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2025ء ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائرکی جانب سے سمر سِٹ کے جوش ڈیوی کو آؤٹ کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے 800 شکار مکمل کیے۔

 
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 199 ویں فرسٹ کلاس میچ میں سر انجام دیا۔ 
35 سالہ کھلاڑی نے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور سمرسیٹ کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
وہ پاکستانی لیجنڈز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہوگئے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹوں کا ہندسہ عبور کیا ہے جس میں عمران خان، وسیم اکرم، سرفراز نواز اور وقار یونس شامل ہیں۔

(جاری ہے)


پاکستانی پیسرز کی جانب سے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹیں:

عمران خان نے 382 میچوں میں 1287 وکٹیں حاصل کیں۔
وسیم اکرم نے 257 میچوں میں 1042 وکٹیں حاصل کیں۔
سرفراز نواز نے 299 میچوں میں 1005 وکٹیں حاصل کیں۔
وقار یونس نے 228 میچوں میں 956 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عباس - 199 میچوں میں 800 وکٹیں*

محمد عباس جو ناٹنگھم شائر کے لیے اپنا ڈیبیو سیزن کھیل رہے ہیں، شاندار فارم میں ہیں، وہ اس سیزن میں اب تک 7 میچوں میں 22.04 کی متاثر کن اوسط سے 25 وکٹیں لے چکے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے سیمر کا بین الاقوامی کیریئر بھی قابل تعریف رہا ہے۔
انہوں نے 2017ء سے 2025ء کے درمیان 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 23.18 کی شاندار اوسط سے 100 وکٹیں حاصل کیں جن میں پانچ بار اننگز میں 5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹیں شامل ہیں۔
اس سال کے شروع میں عباس کو چار سال کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلا لیا گیا تھا۔
ان کے انتخاب کو قائد اعظم ٹرافی میں شاندار پرفارمنس سے تقویت ملی جہاں انہوں نے صرف پانچ میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات