سردار تنویر الیاس خان سے شگفتہ نورین کاظمی اور سردار مبارک حیدر کی ملاقات،نیک تمنائوں کا اظہار

جمعرات 31 جولائی 2025 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی اور امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک حیدر نے ملاقات کی ،اس موقع پر شگفتہ نورین کاظمی نے سردار تنویر الیاس خان کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنا جانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آمدہ الیکشن کے اندر آزاد جموں وکشمیر بھر میں کلین سویپ کرے گی مرکزی صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ ورکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اور سابق سینئر مشیر حکومت ومرکزی رہنما پیپلزپارٹی چوہدری ریاض کی کامیاب سیاسی حکمت کی بدولت آئے روز آزاد جموں وکشمیر بھر سے نامور سیاسی رہنماؤں کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔

(جاری ہے)

عوام صرف اور صرف پیپلزپارٹی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں آزاد جموں وکشمیر بھر کے اندر تعمیر وترقی کا جال بچھایا اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا ان شاء اللہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے الیکشن میں فتح تیر کی ہو گی۔