
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
سردار عتیق احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ریاست بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ محافل کا انعقاد
جمعرات 31 جولائی 2025 16:30
(جاری ہے)
اس موقع پرمسلم کانفرنسی رہنمائوں نے صدرمرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء،مرکزی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید، سردار الطاف خان،سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، چیئرپرسن خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ، سابق چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان،راجہ محمد لطیف حسرت ،سید نذر عباس شاہ، راجہ زرین خان،مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری راجہ لیاقت، مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کے صدر شیخ مقصود احمد،چیئرپرسن طالبات ونگ میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر سیدیاسر نقوی ایڈووکیٹ ،مسلم کانفرنس سدھنوتی کے سابق صدر سردار عابد رزاق،،مسلم کانفرنس شعبہ خواتین سٹی کی صدر عابدہ منیر قریشی، افشاں سعید چوہدری چیئرپرسن طالبات ونگ، خواجہ ریاض پلہاجی،مسلم کانفرنس مالیاتی بورڈ کے چیئرمین سید نذر عباس شاہ،منیر قریشی ،منیب قریشی ،سجاد انور عباسی ،مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع باغ کی چیئرپرسن و ممبرضلع کونسل باغ نسرین اختر راجہ، ، سلیم اعوان، مجید طاہر، سجاد انور عباسی، سیدتصور موصوی، عبدالجبار عباسی ،کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی،مبشر جہانداد،حاجی محمداشرف ایڈووکیٹ،سید ارشد گیلانی ایڈووکی،بشریٰ تبسم ایڈووکیٹ، کوثر پروین ایڈووکیٹ، کو،صائمہ طارق، منیب قریشی ساغر آزاد،،شاہدہ تبسم مسلم کانفرنسی رہنماخواجہ جاوید ،شعبہ خواتین کے شہناز جاوید ،آمنہ مغل ،آمرا خانم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے غازی ملت کی تحریک آزادی کشمیر، قیامِ حکومتِ آزاد کشمیر اور 19 جولائی 1947 کے تاریخی اعلان الحاق پاکستان میں قائدانہ کردار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسلم کانفرنسی رہنمائوں نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان نہ صرف آزاد کشمیر کے بانی صدر تھے بلکہ وہ ایک بصیرت افروز رہنما، مدبر سیاستدان اور سچے پاکستانی تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی کشمیری عوام کے حقوق، آزادی اور پاکستان سے وابستگی کے لیے وقف کر دی۔ ان کا 19 جولائی 1947 کو سری نگر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر الحاق پاکستان کی قرارداد پیش کرنا تاریخ کا وہ ناقابل فراموش لمحہ ہے جس نے کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک واضح سمت عطا کی۔رہنماؤں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں عظیم شخصیات تحریک آزادی کشمیر کے وہ مینار ہیں جن کی جدوجہد آج بھی مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل کو ان شخصیات کی تعلیمات اور جدوجہد سے رہنمائی حاصل کر کے تحریک آزادی کشمیر کو اس کی منزل تک پہنچانا ہو گا۔ کانفرنس کے رہنماؤں نے ان تقریبات میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان دونوں عظیم رہنماؤں کی تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔رہنماؤں نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان نے 1947 کی جنگ آزادی میں قائدانہ کردار ادا کیا اور آزاد کشمیر کے قیام میں کلیدی حیثیت حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے وقف کر دی۔ اسی طرح، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے بھی تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی اور اپنی سیاسی بصیرت سے کشمیریوں کو متحد کیا۔ ان دونوں رہنماؤں کی جدوجہد، قربانیاں اور ولولہ انگیز قیادت آج بھی کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ ہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں اس عہد کی تجدید کی کہ وہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، کشمیریوں کی جدوجہد کی ایک زندہ مثال ہے اور یہ اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔تقریبات کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان، آزاد کشمیر اور پوری امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ،کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان سے الحاق کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے لیے دعائیں کی گئیں اور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم کانفرنس اپنی روایت کے مطابق آئندہ بھی تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار تنظیم کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید یہ کہ رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کریں اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.