پاکستان پہلی بار امریکا سے خام تیل خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا

یہ ایک ٹیسٹ کارگو ہے جو Vitol کے ساتھ ہماری ٹر م ایگریمنٹ کے تحت منگوایا جا رہا ہے، شپمنٹ بیچنے کے لیے نہیں بلکہ مقامی استعمال کے لیے ہے، نائب چیئرمین سِنرجیکو اسامہ قریشی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 اگست 2025 12:02

پاکستان پہلی بار امریکا سے خام تیل خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا
سنگا پور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری (سِنرجیکو) Cnergyico نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں عالمی توانائی کمپنی Vitol سے ایک ملین بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔ کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اس پیش رفت کی تصدیق کی، جو کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل کی درآمد کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

اسامہ قریشی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹیسٹ کارگو ہے جو Vitol کے ساتھ ہماری ٹر م ایگریمنٹ کے تحت منگوایا جا رہا ہے۔ اگر یہ تجارتی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوا اور دستیاب رہا، تو ہم ہر ماہ کم از کم ایک کارگو درآمد کر سکتے ہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ یہ شپمنٹ بیچنے کے لیے نہیں بلکہ مقامی استعمال کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کا کہنا تھا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کا یہ ہلکا خام تیل اس مہینے ہیوسٹن سے روانہ کیا جائے گا اور اکتوبر کے دوسرے حصے میں کراچی پہنچے گا۔

یہ معاہدہ کئی ماہ کی بات چیت کے بعد طے پایا، جس کا آغاز اپریل میں اس وقت ہوا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔ اسامہ قریشی کہا کہ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کی وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم نے مقامی ریفائنریوں کو امریکی خام تیل درآمد کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک پاکستان میں موجود تیل کے وسیع ذخائر کو بازیافت کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کیلئے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔