
پنجاب حکومت کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے گرین کوریڈورمنصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
پی ایچ اے اور ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا، پےپلوٹرز رولز ماحولیاتی قانون کا حصہ بن گیا ہے، آلودگی پھیلانے والوں پر بھاری جرمانے ہوں گے۔ سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 1 اگست 2025
18:43

(جاری ہے)
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) اور پاکستان ریلویز کے اشتراک سے اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ منصوبے کی مجموعی نگرانی محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کرے گا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، جس کی کل لمبائی 40 کلومیٹر اور رقبہ تقریباً 700 کنال ہے۔ منصوبے پر مجموعی لاگت تقریباً 2.355 ارب روپے آئے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، منصوبے کو چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکیج میں شاہدرہ سے لاہور ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں ریلوے اسٹیشن سے والٹن، تیسرے میں والٹن سے کوٹ لکھپت، اور چوتھے میں کوٹ لکھپت سے رائیونڈ تک کام مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر شہریوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ ریلوے کی پرانی بوگیوں کو جدید طرز کی لائبریریوں اور کیفیز میں تبدیل کیا جائے گا، جو نہ صرف گرین بیلٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ شہریوں کے لیے ایک مثبت تفریحی و تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور شہر میں گرین ایریاز کو وسعت دینے کا یہ منصوبہ شہریوں کو صاف فضا، تفریحی مواقع اور ماحول دوست شہر فراہم کرنے کی جانب ایک بڑی کوشش ہے۔ مزید برآں سینٸرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری سے پنجاب حکومت نے ’پے پلوٹرز رولز‘ (Pay Polluters Rules) کو ماحولیاتی قانون کا باقاعدہ حصہ بنا دیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت آلودگی پھیلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے عالمی معیار کے مطابق آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر قانونی نظام قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کو 10 زونز میں تقسیم کر کے ہر زون کی جدید ڈیجیٹل نگرانی کا سمارٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت ’خبردار‘ نامی خودکار الرٹ سسٹم آلودگی کی صورت میں فوری اطلاع دے گا جس پر ای پی اے فورس (EPA Force) فوری کارروائی کرے گی۔ ہر زون کے لیے زونل انچارجز اور انسپکٹرز تعینات کیے جا چکے ہیں جبکہ مانیٹرنگ اسکوارڈز نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا ہے۔ یہ جدید نظام صنعتوں کی چمنیوں، بھٹوں اور گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے اگر دھواں مقررہ مقدار یا معیار سے زیادہ ہوا تو مرکزی ڈیجیٹل نظام کو فوری اطلاع دی جائے گی اور متعلقہ دستہ فوری کارروائی کرے گا۔ یہ نظام صنعتوں کے زہریلے مواد کو پانی میں بہانے، کچرے کو آگ لگانے اور پلاسٹک جلانے جیسے عوامل پر بھی مکمل نظر رکھے گا۔ ہر زون میں ڈرون کیمرے، خصوصی گاڑیاں اور فوری رسپانس ٹیکنالوجی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ ای پی اے فورس کے لیے 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ہیڈکوارٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی گرین لائن ماحولیاتی انفراسٹرکچر کی تیاری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس، ای-رکشہ اور سپر سیڈر جیسے انقلابی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل کلائمیٹ موومنٹ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گرین اسکول پروگرام اور صاف و سرسبز علاقوں کے تصور کو فروغ دینے کے لیے عوامی مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ برازیل میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس 2025 میں پنجاب کو نمائندگی دی جائے گی، جو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تاریخی ماحولیاتی کوششوں کا عالمی اعتراف ہے۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.