Live Updates

ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں آڑائی جارہی ہے، طارق مدنی

عوامی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو افراتفری پھیل سکتی ہے، گفتگو

جمعہ 1 اگست 2025 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، لوٹ مار اور انسانی و بنیادی حقوق کی پامالی باعث تشویش ہے اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور عوامی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تو ملک میں افراتفری اور خانہ جنگی پھیل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیر شاہ میں سماجی رہنما اسلم خان فاروقی سے ملک میں انسانی و بنیادی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا طارق مدنی کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی قوتوں کو آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے آئین و قانون کی عدم بالادستی کے وجہ سے ملکی صورت حال بہت خراب ہے آئے دن دہشت گردی کیالمناک واقعات رونما ہورہے ہیں، ملک کے ابترحالات نے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردئے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے آئین و قانون کی پامالی کے لیے نہیں بلکہ آئین کی بالادستی اور انصاف کا اعلی معیار قائم کرنے کے لیے عظیم قربانیاں دیکر پاکستان قیام ممکن بنایا تھا مگر افسوس ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں آڑائی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے تاہم بزرگوں اور شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کا اعلی معیار قائم ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال بہت خراب ہے لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی تک نہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات