سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کا انتقال

اتوار 3 اگست 2025 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع وفات پا گئے۔

(جاری ہے)

میاں شاہد شفیع کی وفات پر سیاسی قیادت نے محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔