Live Updates

چینی اسکینڈل پرعوامی شکایات معروف تاجررہنما حکمرانوں پربھڑک اٹھے

ْچینی اسکینڈل میں بہت سے بڑے نام آرہے ہیں جن پرہاتھ ڈالنابہت مشکل ہوگا،ایازمیمن موتی والا

اتوار 3 اگست 2025 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایازمیمن موتی والا نے چینی اسکینڈل میں ملوث افرادکو سخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہیکہ گزشتہ دہائیوں سے جتنے بھی حکمران آئیکسی نے بھی کرپشن کو گناہ سمجھنا گوارا نہیں کیاان دنوں مارکیٹ سے چینی غائب مکمل طورپر غائب ہے اور جہاں کہیں مل رہی ہے وہاں قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز ہی آپ کوملے گی،چینی اسکینڈل میں بہت سے بڑے نام آرہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا وفاقی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

جبکہ اسکینڈل کوئی بھی ہو اس کی شفاف تحقیقات ضرورہوناچاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجرالائنس کے عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ عوام چاروں طرف سے پس رہی ہیاس قسم کے معاملات جہاں پر لوگ روزگار سے محروم ہو وہاں عوام مہنگائی کے ہاتھوں بھی بے حال ہوتو یہ دکھ وہ ہی بتاسکتاہے جس پر سے گزر رہی ہو۔

انہوں نے کہاکہ جب عوام کی شکایات سنتاہوں تودل خون کے آنسوروتاہے،انتظامیہ کے افسران دن میں اک بار چیک کر کے 3 سے پانچ ہزار روپے جرمانہ کر کے غائب ہو جاتے ہیں اس کے بعد دکاندار جرمانہ سود سمیت سے آنے والے کسٹمرز کو من چاہا ریٹ لگا کر وصول کرتے ہیں۔یہ۔افسوس کامقام ہے کہ ہمارے ملک میں کسی نے بھی کرپشن اور کرپٹ عناصر کا قلع قمع کرنے کا کبھی نہیں سوچا ہے اگرسوچاہوتاتوآج یہ صورتحال ہرگزنہ ہوتی انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو کرپشن کے کینسر نے مفلوج کردیاہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات