وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپنے کزن میاں شاہد شفیع کے نماز جنازہ میں شرکت

اتوار 3 اگست 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے کزن میاں شاہد شفیع کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم میاں شفیع کی بلندی درجات کی دعااور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ، آمین۔