جشن آزادی۔ جشن فتح میری پہچان پاکستان کے تحت یونین کونسلوں کی سطح تک سرگرمیاں جاری

پیر 4 اگست 2025 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)کا جشن آزادی۔ جشن فتح میری پہچان پاکستان کے تحت یونین کونسلوں کی سطح تک سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام میں اسٹیکرز اور جھنڈیوں، جھنڈوں کی تقسیم بھی کی گئی۔۔ عوام اور سماجی تنظیموں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد ملک کے لئے ناگزیر ہیں۔ سنجیدہ سیاست داں اور ریاست پہلے کی سوچ رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ شہدائے پاکستان، سیکورٹی فورسز کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مرکزی رہنماں نے مختلف علاقوں میں دورے کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں جو آزادی کی نعمت کو جانتے ہیں۔ ہماری مثالی فوج نے جشن فتح کی خوشی دے کر آزادی کو اور بھی موثر اور شاندار بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی نے کہا کہ 14اگست تک ہم ہر دن کوئی نہ کوئی پروگرام کر رہے ہیں پاکستانی قوم چارجڈ ہے۔

فاروق ملک نے لانڈھی کورنگی میں پرچم کشائی کیں۔ جبکہ ارشد صدیقی، ریحان خان، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار کراچی اور اندرون سندھ بھی سرگرمیوں اور شاندار پروگراموں میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا نارتھ ناظم آباد کے پروگرام کی بھی جگہ جگہ تقریر عوام کو دکھائی جاتی رہیں۔ جبکہ اسکرین پر انکے گورنری دور اور نشان امتیاز کی ویڈیوز بھی د کھائی جا رہی ہیں۔