سہ فریقی سیریز: شارجہ سٹیڈیم میں افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت تیار

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی، پاک افغان میچ 29 اگست اور 2 ستمبر کو کھیلا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اگست 2025 11:43

سہ فریقی سیریز: شارجہ سٹیڈیم میں افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2025ء ) پاکستان افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے نئی حکمت عملی بنالی۔ 
پی سی بی کے مطابق پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی، پاک افغان میچ 29 اگست اور 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے دوران افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، اگست اور ستمبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کیلئے نئے قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے۔
ٹرائی نیشن میچ میں پاک افغان میچ کیلئے شائقین کو الگ الگ انٹری کروائے جانے کا امکان ہے، پاکستانی شائقین کو الگ انکلوژرز جبکہ افغانی شائقین کیلئے الگ راستہ ہوگا۔

(جاری ہے)

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی شائقین جذباتی ہوجاتے ہیں شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے الگ الگ بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاک افغان شائقین میں ماضی میں متعدد مرتبہ ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2022ء میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد شارجہ اسٹیڈیم میں افغانی شائقین نے پاکستانی شائقین پر حملے کیے تھے، پاکستان افغانستان میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے جس کے باعث حالات آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2019ء میں ورلڈ کپ کے دوران لیڈز سٹیڈیم میں افغانی شائقین نے پاکستانی شائقین کے ساتھ لڑائیاں کی تھیں۔