مری، ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسارمری میں بھی یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

منگل 5 اگست 2025 15:43

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسارمری بھی یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او مری آصف امین اعوان کررہے تھے ۔ ریلی میں سکول کے بچوں سمیت تمام ضلعی اداروں کی بھر پور شرکت ۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر ریلی ڈاکخانہ چوک مال روڈ سے ہوتی ہوئی نگہت زار پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ پوری قوم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔