يوم استحصال كشمير پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی جانب سے ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی زیرقیادت نکالی گئی۔ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی ڈپٹی میئر عظیم سیاں پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنمائوں علاقائ عمائدین اورسکولوں کےطلباء نے بڑی تعداد ميں شركت کی اسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر سی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے "تيرا ميرا رشتہ كيا لا الہ الا اللہ" اور "كشمير بنے گا پاكستان" کے فلک شگاف نعرے لگا تے ہوئے حب شہر میں گشت کیا اوركشمیريوں سے محبت و حمايت كا اظہار كيا۔

یوم استحصال کشمیر ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل اوردیگرمقررين مولانا یعقوب ساسولی ملک فوادرحیدربھٹو اورشاہ محمد صدیقی نے اپنے خطاب ميں كہا كہ 5 اگست 2019 كو بھارت نے آئين كے آرٹيكل 370 اور 35 اے كو منسوخ كر كے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلكہ كشمیريوں كے تشخص، زمين اور آزادی پر ڈاکہ ڈالا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا كہ بھارت كا يہ اقدام غير قانونی، غير آئینی اور غير انسانی ہے جسے كشمیری عوام نے آج تک قبول نہيں كيا۔

مقررنین نے کہا کہ غاصب بھارتی فوج نے کشمیر میں عقوبت خانے قائم کئے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی یے دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق اداریت کی آوازکو پزیرائ مل رہی ہے مقررنین نے اس عزم كا اعادہ كيا كه پاكستانی قوم ہر لمحہ كشمیری بھائيوں كے ساتھ كھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی مكمل سياسی، سفارتی اور اخلاقی حمايت جاری ركھے گی۔تقريب كے اختتام پر كشمیری شہدا كے ليے دعا کی گئی اور بھارت كے ظالمانہ قبضے كے خلاف سخت رد عمل ديتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ كيا گيا كه وہ خاموشی ترک كر كے كشمیری عوام كو حق خود اراديت دلوانے ميں عملی كردار ادا كرے۔