اقلیتوں نے ہمیشہ ملک کے استحکام اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، جاوید یوسف

منگل 5 اگست 2025 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی کونسلر جاوید یوسف، سیکریٹری ریکارڈ امین صدیق سہوترا، ایوب صابر سندھو، صابر مشتاق، داود سالک اور شمعون خان نے قومی یومِ اقلیت، جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر ملک بھر کے عوام، اقلیتی برادری اور افواجِ پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ان رہنماوں نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے عظیم معمار قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے لیے جو رواداری، مساوات اور مذہبی آزادی کا تصور پیش کیا، وہ آج بھی پاکستان کی نظریاتی اساس اور آئینی تشخص کی بنیاد ہے۔

اقلیتیں پاکستان کا قابلِ فخر حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے ملک کے استحکام اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی رہنماوں نے حالیہ معرکہحق میں افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

معرکہ حق کے ہیرو اور جری سپوت کامران بشیر بھٹی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقاء و دفاع کے لیے لازوال قربانی دی۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ قومی یومِ اقلیت محض ایک دن کی یاد دہانی نہیں بلکہ یہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام، مذاہب اور ثقافتیں ایک ہی پرچم تلے متحد ہیں۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، آئینی تحفظ اور سماجی انصاف کی علمبردار رہی ہے۔پیپلزپارٹی رہنماو?ں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک پرامن، مساوات پر مبنی، اور ترقی یافتہ فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، جہاں ہر پاکستانی کو عزت، روزگار، تعلیم اور تحفظ میسر ہو۔