
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سے کنوئنیرآل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر( چیپٹر ) غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
منگل 5 اگست 2025 23:02
(جاری ہے)
ملاقات میں حریت قائدین شیخ عبدالمتین ، شیخ یعقوب ، اعجاز رحمانی، مشتاق الاسلام ، عبدالمجید میر ، عزیر احمد غزالی سمیت دیگر بھی شریک تھے ، وفد نے 5اگست یوم استحصال کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے 5 اگست 2019 کے بعد تسلسل سےمقبوضہ کشمیر کی ابتر رہنے والی صورتحال ، بھارتی جنگی جنون اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیلی گفت و شنید کی اور مستقبل میں مؤثر لائحہ عمل کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کاظہار کیا ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت کا 5اگست 2019 کا ناجائز ، یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام کسی طور قبول نہیں ، کشمیری متحد ہیں ، بیس کیمپ کی حکومت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے تمام مؤثر فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، حکومت آزادکشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی منظر نامہ پر بے نقاب کریں گے ، آزادی بڑی نعمت ہے ، کشمیر ی کسی طور بھارت کا ناجائز تسلط قبول نہیں کریں گے ، دنیا بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں ،مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور حریت قیادت کے قائدین کو پابند سلاسل کرنے اور بنیادی جمہوری آزادیوں کو سلب کرنے پر سخت اقدام اٹھائے ، بھارت کا کشمیر کو تقسیم کر کے ناجائز تسلط کو طوالت دینے کا ایک اور مبینہ منصوبہ خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ، واضح کررہے ہیں کہ بھارت کی تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے اور اپنے اکابرین کے الحاق پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.