کمشنر کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی معرکہ حق تقریبات کا انعقاد

شجرکاری اور مختلف علاقوں میں شاہراہ پر پرچم نصب اور برقی روشنی سے سجاوٹ ڈپٹی کمشنرز پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں مین جذبہ حب الوطنی اجاگر کریں کمشنر کراچی سید حسن نقوی

منگل 5 اگست 2025 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے سسلسلہ میں مختلف پروگراموں کئے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر اور مختلف علاقوں کو جشن آزادی کے حوالہ سے سجایا جا رہا ہے ۔ ضلع کیماڑ ی میں ٹاون انتظامیہ کے تعاون سے ماری پور میں جشن آزادی معرکہ حق ریلی نکالی گئی جبکہ ٹاون انتظامیہ کے تعاون سے منگھوپیر روڈ پر قومی پرچم لگاے گئے۔

۔ ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے مطابق ضلع ملیر میں مختلف۔ علاقوں میں شجرکاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق ضلع کیماڑی میں شہید بے نظیر بھٹو پارک منگھو پیرروڈ بلدیہ سب ڈویژن میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سیکٹر ڈی اور کیماڑی میں شجر کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

مختلف قسم کے ماحول دوست پودے لگائے کیماڑی میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے انتظامات کئے گئے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو نے پودا لگایا ڈپٹی کمشنر جنوبی جاید نبی کھوسو کے مطابق ضلع جنوبی میں آزادی کی سالگرہ کے حوالہ سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سول لائنز، آرام باغ، لیاری صدر اور گارڈن سب ڈویثرنز میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں سول لائن چیف منسٹر ہا س روڈ اور کلب روڈ پر اور لیاری سب ڈویژن میں لیاری ویلکم گیٹ پر اور شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں تقریبات کے انعقاد میں متعلقہ ٹاون انتظامیہ نے تعاون کیا ۔

جبکہ سب ڈویژن آرام باغ میں آرا م باغ پارک اور کھارادر پولیس چو ک پر سیلانی ویلفیئر تعاون سے شجرکاری کی تقریب منعقد ہوئی سب ڈویثرن صد ر مین پریس کلب راونڈ اباوٹ اور زینب مارکیٹ کو برقی قمقوں سے سجایا گیا جبکہ گارڈن سب ڈویژن میں گل پلازہ اور گارڈن مارکیٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے تعاون سے جشن آزادی کیک کاٹا گیا۔ڈپٹی کمشنر غربی ذولفقار میمن کے مطابق مومن آباد سب ڈویژن میں باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا اسسٹنٹ کمشنر مون آباد نے چیمپئن شپ کے انتظامات کیئے۔

ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق جشن آزادی اور معرکہ حق پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کے پبلک اسکول و کالج نارتھ کراچی میں مختلف جماعتوں کے بچوں کے درمیان جذبہ حب الوطنی آزادی کی اہمیت، دفاع پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔