
سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
بدھ 6 اگست 2025 17:08
(جاری ہے)
چیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے ذریعے کیش لیس نظام کا نفاذ کیا جائے بلکہ اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری باآسانی سی ڈی اے کی مختلف سروسز جن میں پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی ڈیجیٹل طریقے کےذریعے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیش لیس نظام نہ صرف سی ڈی اے میں شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید آسان ، تیز تر اور مؤثر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسلام آباد کو سیف سٹی سے سمارٹ سٹی بنانے کے لیے سی ڈی اے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اجلاس میں سی ڈی اے دفاتر اور سہولت مراکز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بینکوں سے شراکت کے ذریعے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے عملے کی تربیت اور شہریوں کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔چیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو فسیلٹشن سنٹر کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ کیش لیس نظام کے نفاذ کی ہدایت کی۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےتمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے میں ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام کے تحت سی ڈی اے کی مختلف سروسز کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو جدید اور آن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ کیش لیس نظام کے تحت کیو آر کوڈ کے زریعے سی ڈی اے کی تمام سروسز کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ مزید برآں سی ڈی اے مزید جدید سہولیات اور موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائے گا تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے تمام سروسز تک باآسانی رسائی حاصل ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
-
سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کا خدشہ، موٹروے ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
-
پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری
-
جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلابی صورتحال میں ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.