
ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی، دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ
کشمیراورگلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
میاں محمد ندیم
جمعرات 7 اگست 2025
14:31

(جاری ہے)
این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے. این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں. ادھر گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11 فٹ کم رہ گیا. دوسری جانب موسم خرابی کے باعث اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے اسلام آباد ائیرپورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں اتارا گیا فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو بھی اسلام آباد لینڈنگ میں دشواری ہے جس کے باعث غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی . حکام کا مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہو ئی جب کہ کراچی سے نجی ائیرلائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اس کے علاوہ کوالالمپور سے لاہور کے لیے غیرملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی .

مزید اہم خبریں
-
صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا
-
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، درجن سے زائد الاؤنسز کی تفصیل سامنے آگئی
-
یوکرین جنگ سے متعلق بات چیت؛ ٹرمپ کا 15 اگست کو روسی صدر سے ملاقات کا اعلان
-
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روزبھی کھلی رہیں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.