مودی رواں ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے

جمعرات 7 اگست 2025 18:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بھی اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم چین کے دورے سے ایک دن قبل جاپان بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےبھارتی اشیا ءپر اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کچھ درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے روس سے بالواسطہ یا بالواسطہ طور پر تیل درآمد کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی محصولات کی نئی شرح کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے ۔ ادھر روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ خودمختار ریاستوں کو اپنے تجارتی شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔\932