
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکہ کے لاہور میں تعینات نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات
جمعرات 7 اگست 2025 18:06

(جاری ہے)
پاک امریکہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ایک قابلِ اعتماد،مستحکم اور دور رس شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔
عوامی رابطوں، تجارتی تعاون اور مشترکہ مفادات نے پاک امریکہ پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 2024 میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند امرہے۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور قابلِ اعتماد اقتصادی پارٹنر ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی برادری دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کی ایک مضبوط کڑی ہے۔اپریل 2025 میں امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے بھی ملاقات کر چکی ہوں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہر سال 20 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس فارغ تحصیل ہو رہے ہیں ۔ پنجاب پاکستان کی زرعی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پنجاب حکومت واٹر ایفیشنٹ فارمنگ، پریسیژن ایگریکلچر اور کولڈ چین انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ امریکی ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔پاکستان اور امریکہ کا تعلق ایک آزمودہ، بااعتماد اور پائیدار شراکت داری کی مثال ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک امریکہ تعلق کو ایک جامع، اسٹریٹجک اور عوامی مفاد پر مبنی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔پنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی الیکٹرک ٹرین متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر کے تحت چند ماہ کے قلیل عرصے میں پبلک سیکٹر ہاؤسنگ میں قابل تقلید مثال قا ئم کی۔مزید اہم خبریں
-
صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا
-
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، درجن سے زائد الاؤنسز کی تفصیل سامنے آگئی
-
یوکرین جنگ سے متعلق بات چیت؛ ٹرمپ کا 15 اگست کو روسی صدر سے ملاقات کا اعلان
-
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روزبھی کھلی رہیں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.