
بشریٰ بی بی کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنا عمران خان کی فیلڈ مارشل سے دشمنی کی وجہ بنا‘عظمیٰ بخاری
جمعرات 7 اگست 2025 22:59
(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج مینار پاکستان کے سائے میں کھڑے ہو کر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہر مذہب اور ہر رنگ و نسل کے پاکستانی کو برابر کا درجہ ملے گا۔
پورا ہفتہ جھنڈے میں سفید رنگ کی نمائندگی کرنے والی اقلیتوں کے احترام اور شمولیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاشرے کے ان طبقات کا ہاتھ تھاما ہے جنہیں برسوں نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے اور الزام تراشی کی پرانی عادت ہے۔ فیلڈ مارشل نے جب وزیر اعظم ہاؤس میں موجود بشریٰ بی بی کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی تو عمران خان اسی دن سے موجودہ عسکری قیادت کے مخالف ہوگئے۔ ان کا وطیرہ ہے کہ جو بھی ملک و قوم کی بھلائی اور بہتری کے لیے کام کرے گا، خان صاحب کو اس سے مسئلہ ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فساد گروپ نے چودہ اگست پر احتجاج کی کال دے کر پھر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ اگر کسی نے جشن آزادی کے موقع پر کسی بھی طرح کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور ہر سازش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی عوام کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔ بھارتی اقدامات پر ہمیں بھارتی شہریوں سے افسوس ہے کہ ان کے نہ ہمسائے بچے ہیں نہ عالمی دوست۔ اس کے برعکس پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس ملک میں ایک فساد گروپ ہر موقع پر نفرت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ عالیہ حمزہ کی ٹائم لائن اٹھا کر دیکھ لیں سب حقیقت سامنے آ جائے گی۔ چودہ اگست کے دن نہ کسی کو راستہ بند کیا گیا اور نہ کسی کو روکا گیا، مگر یہ لوگ خود باہر نہیں نکلے اور محض فرماشی گرفتاریاں کرواتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چودہ اگست کو بھرپور طریقے سے منائے گی اور ہر پاکستانی کے دل میں محبت، بھائی چارے اور فخر کے جذبات کو زندہ کرے گی۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.