Live Updates

کوئٹہ ، واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری کیلئے فیزیبیلٹی سٹڈی کیلئے کنسلٹنسی سروسز حاصل

منصوبے کی منظوری سے کوئٹہ شہر کو مزید 20 ملین گیلن پانی کی فراہمی سے کوئٹہ کے شہریوں کا ایک اہم مسئلہ حل ہو جائے گا،صوبائی وزیر میر صادق عمرانی

جمعرات 7 اگست 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل (ECNEC) کا ایک اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال و دیگر کے علاؤہ بلوچستان سے ایکنک کے ممبر و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، سیکرٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی، چیف انجینئرز محکمہ آبپاشی برکت اللّٰہ کاکڑ، خان، پروانشل کوآرڈینیٹر ایریگیشن سمیع اللّٰہ بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایمپروومنٹ آف واٹر سپلائی محمد اسلم زہری و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سطح پر وفاق کے زیر انتظام صوبوں میں مختلف نئے و جاری منصوبوں پر کام کے رفتار، اخرجات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ممبر ایکنک و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ایجنڈے میں شامل بلوچستان واٹر سیکورٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹ (BWSPIP) کچھی پلان بیسن کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ سے کچھی کینال اور پت فیڈر سمیت ہزاروں ایکڑ زمین نہ صرف سیلاب سے محفوظ رہے گا بلکہ بنجر زمینوں کو سیراب کرتے ہوئے قابل کاشت بنایا جاسکے گا اور غریب کسان سالانہ کروڑوں روپے کما سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہر سال مری اور بگٹی کے پہاڑی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تیار فصلوں کو بھی نقصان سے بچایا جاسکے گا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی پانی کی ضروریات کینال کے پانی سے پورا کرتے ہیں لہذٰا اس منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا،اجلاس کے ایجنڈے میں شامل بلوچستان واٹر سیکورٹی اینڈ پروڈکٹیویٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹImprovement of Quetta Watwer Supply کے تحت کوئٹہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ منصوبے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی آبادی 31 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جہاں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے کوئٹہ میں مجموعی طور پر پانی کی طلب فی فرد 20 گیلن کے حساب سے پوری آبادی کیلئے 62 ملین گیلن یومیہ بنتا ہے جبکہ واسا کوئٹہ شہر کے تقریباً 60 فیصد حصے کو پانی فراہم کر رہا ہے جو بمشکل 30 ملین گیلن کا حساب فی دن ہے کوئئہ کے شہری اپنی پانی کی ضروریات پرائیویٹ ٹیوب ویلز و دیگر ذرائع سے بھی پوری کر رہے ہیں، صوبائی وزیر نے اس مسلئے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر کے 90 فیصد ٹیوب ویلز جوکہ " الیوئیل آبی ذخیروں" میں واقع ہیں وہ فعال ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کی پانی نکالنے کی صلاحیت بہت کم ہوکر تقریباً 35 گیلن فی منٹ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز عموماً مٹی بھرنے جانے کے مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی باقاعدہ صفائی و مرمت کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی کی مسلسل بندش نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے لہذا کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت اور اس سے منسلک مسائل کا جامع حل تلاش کرنے کے لیی( بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ) کے تحت ماسٹر پلان اسٹڈی کی گئی ہے اس مقصد کے لیے کوئٹہ کے واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری کے لیے "فیزیبیلٹی سٹڈی" کے لیے کنسلٹنسی سروسز حاصل کی گئی ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری سے کوئٹہ شہر کو مزید 20 ملین گیلن پانی کی فراہمی سے کوئٹہ کے شہریوں کا ایک اہم مسئلہ حل ہو جائے گا، ایکنک کے اجلاس میں ضلع آوران میں بیلہ حب روڈ کی تعمیر کے بارے میں شرکائ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سڑک کی تعمیر سے ضلع آوران کے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کوسٹل ہائی وے پر بھی ٹریفک میں واضح کمی آئے گی، اجلاس نے بلوچستان سے متعلقہ تینوں منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ بالا منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بلوچستان کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات