۱پشاور،گورنر خیبرختونخوا کا مستونگ اور وانا میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا ہی. گورنر نے شہداء کے لواحقںن سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہی.

گورنر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کیخاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس وین کے قریب بارودی مواد کے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہی.

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی درجات بلندی کی دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہی. گورنر نے کہا کہ وانا بازار دھماکہ انسانیت دشمن بزدلانہ اقدام ہے، بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دھماکہ میں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں