Live Updates

ملکی آئینی کے تحت پر امن سیاسی جمہوری احتجاج کا حق ملک کے ہر فرد کو حاصل ہے اور آئینی حق کا استعمال سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں 5اگست 2025کو تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حمایت اور احتجاج میں پارٹی کوہدایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی تھیں ، تمام ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور جلسوں میں شرکت پرپارٹی عوام او رکارکنوںکا شکریہ اد اکرتی ہے۔

بیان میں حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سامنے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے احتجاج کو زور زبردستی اور تشدد سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اس طرح ملک بھر کے اضلاع میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کو زبردستی احتجاج سے روکنے اور سیاسی کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر جمہوری ناروا اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی آئینی کے تحت پر امن سیاسی جمہوری احتجاج کا حق ملک کے ہر فرد کو حاصل ہے اور آئینی حق کا استعمال سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے ۔ ملک آج ہمہ جہت بحرانوں میں گر چکا ہے ۔ سیاسی عدم استحکام سے ملک کے بحران روزبروز گہرے ہوتے جارہے ہیں تمام ملک میں مسلط فارم 47کے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں نااہل کرپٹ عناصر کی آمجگاہ بن چکے ہیں ۔

جو الیکشن جیت چکے ہیں وہ فارم 47کے ذریعے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے باہر ہیں اور ہارنے والے لاٹ سے فارم 47کی حکومت /حکومتیں مسلط کرکے ملکی امور چلانے کی ناکام تگ ودو جاری ہے۔ بیان میں عمران خان اور دیگرتمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور تمام سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آرز فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں ضلع چمن ، ضلع پشین ، ضلع قلعہ سیف اللہ ، ضلع ژوب، ضلع شیرانی ، ضلع زیارت سنجاوی اور ضلع ہرنائی کے عوام اور سیاسی کارکنوں کی پر امن کامیاب سیاسی جمہوری احتجاج پر شکریہ ادا کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ملک پر مسلط غیر سیاسی ،غیر جمہوری اور غیر منتخب لاٹ اور ان کے غیرنمائندہ حکومت /حکومتوں کی برخاستگی اور ان کے خلاف پر امن سیاسی آئینی جمہوری احتجاج کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات