
اگست یوم نیلہ بٹ تیاریاں شروع عوام میں جوش و خروش
یوم نیلہ بٹ کے موقع پر ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ آزاد کشمیر پاکستان کے مختلف شہروں سے شریک ہوتے ہیں
جمعہ 8 اگست 2025 14:40
(جاری ہے)
ضلع باغ کے تاریخ مقام تحصیل دھیرکوٹ کا وہ بلند تاریخی مقام نیلہ بٹ جہاں 23 اگست 1947 میں مہاراجہ ریاست کے خلاف نوجوان سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے اپنے دیگر سینکڑوں احباب کے ساتھ علم بغاوت بلند کی تھی کی یاد میں ہر سال یوم تجدید عہد کے ساتھ یہ دن منایا جاتا حسب روایت اس سال بھی یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں پونچھ ڈویژن آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر ریٹائرڈ میجر محمد نصر اللہ خان نے پونچھ ڈویژن کا شیڈول جاری کرتے دورے شروع کر دیئے ان کے ہمراہ دیگر جماعتی عہدیدار کارکنوں کی بڑی تعداد ہے تحصیل دھیرکوٹ حلقہ غربی باغ کی مختلف یونین کونسل کا دورہ مکمل کیا دورے کے موقع پر کارکنوں کے ساتھ کارنر میٹنگ اجلاس کئے اور اس بار بھی یہ دن بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کیا یوم نیلہ بٹ کے دن جماعتوں سے بالا تر ہوکر ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ آزاد کشمیر پاکستان کے مختلف شہروں سے شریک ہوتے ہیں مقامی حلقہ یہ دن یوم نیلہ بٹ کے ساتھ ساتھ آزادی کے تہوار کے طور مناتے اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے سردار محمد عبدالقیوم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 23 اگست یوم نیلہ بٹ کے دن ضلع بھر میں تعطیل ہوتی ہے ایک بڑی تقریب جہاں ہزاروں لوگ قافلوں کی صورت شریک ہوتے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت دانشور اسکالر مذہبی صحافتی سماجی شخصیات مجاہد ول ان کے رفقا کار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ اس دن کی آہمیت افادیت پر سیرحاصل گفتگو کرتے ہیں یاد رہے یہی وہ جگہ جب میاں محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم پاکستان 1990 کی دہائی میں تقریب سے خطاب کرتے پاکستان کو ایٹمی ملک ہونے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر شہدا 1947 راجہ محمد شیر زمان شہید راجہ عبدالطیف شہید جونیلہ بٹ کے مقامات پرشہیدہوئے کے مزار پر صدر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم سردارمحمد عتیق احمد اور شہدا کے ورثا خصوصی طور حاضری دیتے ان کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کرتے پھول کے گدستے مزار پر رکھتے -
مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.