شاہ غلام قادر نے پھلاوائی تا شنڈاس 8 کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا افتتاح کردیا
جمعہ 8 اگست 2025
22:55
نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے پھلاوائی تا شنڈاس 8 کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب گزشتہ روز پھلاوائی کے مقام پر منعقد ہوئی، تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ایس ڈی او الطاف اعوان نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مسلم لیگ ن ہی تعمیر و ترقی کر سکتی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے کام زمین پر نظر آ رہے ہیں، مسلم لیگ ن نے جو بھی وعدہ عوام سے کیا اس کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی بلکہ عوام سے کیے جانے والے وعدے وفا بھی کیے، عوام مسلم لیگ ن کے بازو بنیں مسلم لیگ ن عوام کو مایوس نہیں کریگی، آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کا پہیہ دوبارہ شروع کریں گے جہاں پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی وہاں سے ہی شروع کریں گے، آزاد کشمیر کے عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، آزاد کشمیر کا دو گنا بجٹ قائد محمد نواز شریف نے کیا، ہم دعوؤں کے کائل نہیں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر نکلے ہیں، میں نیلم کے غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ نیلم کے غیور عوام کے لیے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دانش سکول کا تحفہ دے دیا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہو گیا ہے جلد اس پر کام شروع ہو گا اس منصوبے کو صرف دو سال کے اندر تکمیل کیا جائے گا، اس سکول میں غریبوں اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سہولیات مفت دی جائیں گی۔
(جاری ہے)
ان شائاللہ جلد ایک اور خوشخبری گریس ویلی اور شونٹھر ویلی کے عوام کو ملنے والی ہے پھلاوائی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا ایک یا دو ماہ کے اندر ٹینڈر ہونے والا ہے، جس کا پراسسز مکمل ہو چکا ہے، الحمدللہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ وادی نیلم کے اندر میں نے لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں متعارف کروائی میرے دور حکومت سے پہلے بھی یہ فنڈز ہوا کرتے تھے جن کا عام عوام کو کوئی علم نہیں ہوا کرتا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ن لیگ نوجوانوں کے لیے باوقار پلیٹ فارم ہے،با صلاحیت باشعور نوجوان نے فتنہ اور فکری انتشار کو مسترد کر دیا ہے نوجوانوں کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے مفت ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے آغاز کر دیا ہے نوجوان اس سے مستفید ہو رہے ہیں میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ نوجوان اس سے فائدہ اٹھائیں، آنے والا وقت ٹیکنیکل دور کا ہے، ان شائاللہ آزاد کشمیر کے اندر تعلیم کے حوالے سے بہترین سوچ رکھی ہے اللہ پاک نے مسلم لیگ ن کو اقتدار دیا انشاء اللہ تعلیمی میدان میں نئی جہت لائیں گے، گزشتہ دور حکومت میں بھی مسلم لیگ ن نے تعلیمی میدان میں این ٹی ایس کا نفاذ کر کے نئی جہت لائی جس سے نہ صرف تعلیمی انقلاب پیدا ہوا بلکہ عوام اور غریب لوگوں کے بچوں کو ملازمت کا موقع ملا جو بغیر رشوت سفارش سے حاصل ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ تعلیمی انقلاب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنے دور حکومت میں ہسپتالوں میں مفت او پی ڈی بنوائی جس سے ہر شخص مستفید ہوتا تھا مفت دوائی کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کی جاتی رہی، آزاد کشمیر میں دوائیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا ہر ہسپتال میں وافر مقدار میں دوائیاں مل رہی تھیں، اللہ پاک نے موقع دیا ان شائاللہ مسلم لیگ ن نے جو تعمیر و ترقی کا کام چھوڑا تھا وہاں سے ہی شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر اس وقت تک تعمیر و ترقی کا پہیہ رک گیا ہوا ہے، پی ٹی آئی نے دو سال میں آزاد کشمیر کے اندر ایک اینٹ تک نہیں رکھی پی ٹی آئی نے صرف آزاد کشمیر کے اندر فائلوں تک کام کیا ہوا ہے مگر زمین پر کچھ نہیں کیا۔
دورے نیلم کے دوران چلہانہ سے تاوبٹ تک جگہ جگہ کارکنان مسلم لیگ ن نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کا شاندار استقبال کیا، رات 12 بجے تک عوام نے انتظار کر کے اپنے قائد کا استقبال کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی تعمیر و ترقی کے ویژن سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کی۔ دورے کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں افراد نے اپنی پارٹیوں کو الوداع کہتے ہوئے شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں یونین کونسل لوئر گریس وارڈ نمبر 5 سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما سیکرٹری فیض الرحمان، بجل خان،عبدالکبیر مغل، ہدایت مغل،مشروف خان، گل زمان مغل، شان مغل، بشارت مغل، عبدالہادی مغل، شاہین مغل، گلشاد مغل،محمد محفوظ جبکہ یونین کونسل لوئر گریس وارڈ نمبر 6 جانوائی مرکز سے ملک برادری اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے فیصل اعوان، امجد ملک،ہدایت اللہ کیانی،سخی زمان ملک،اکرام مغل، حبیب الرحمن مغل، شاہ زمان منہاس،گل خندان منہاس،علی زمان ملک، وسیم ملک، امجد ملک، یاسر ملک، جنید ملک، فاروق ملک،سفیر کیانی، اشفاق ملک،سخی زمان منہاس، اعجاز مغل جبکہ لوئر گریس وارڈ نمبر7جندر سیری سے پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما غلام یاسین رئینس نے باضابطہ اپنی برادری کے ہمراہ جبکہ لوئر گریس وارڈ نمبر7جندر سیری سے پیپلزپارٹی شیر زمان مغل اور پی ٹی آئی سے شفیق مغل جبکہ یونین کونسل لوئر گریس کے گاؤں چچڑمانوں سے صدر وارڈ پیپلزپارٹی محمد ارشد سلہریا، محمد اقبال سلہریا، علی زمان سلہریا، گلزمان سلہریا، ہدایت اللہ سلہریا،مفتی محمد زمان سلہریا، شاہد سلہریا، بشیر سلہریا، محمد افضل سلہریا جبکہ یونین کونسل لوئر گریس کے گاؤں پل ڈھیری، ڈھکی سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر الحمدللہ سرکردہ رہنماوں جن میں شاہ زمان مغل، فضل الرحمان، میر حسین، دلاور خان،نعمیت خان، جیون خان، عتیق مغل، محمد مرجان، محمد مہربان، غلام حسین، محمد بشیر، محمد فاروق، سابق امیدوار لوکل کونسلر سید الرحمان، میر حسین، اقبال خان، ساجد جیون، محمد زعفران، عبدالقدیر، قمر الزماں، تنویر اقبال، کاشف خورشید، شاہد خورشید، محمد عرفان، کامران طاہر، عبد الباسط، نعیم اقبال، عنایت خان، حسین خان، گل خندان، جاوید اقبال، آصف اقبال، نذیر حسین، روشن ضمیر،راشد خان، ثاقب اقبال، گلاب خان، صدیق خان، عبدالقیوم، ماسٹر گل محمد، کیپٹن شیر زمان، عبد الرشید، گل بادشاہ، اقبال خان،ناصر گل مجید، یاسر خان،جبکہ لوئر گریس وارڈ نمبر 8 چکنوٹ جمگر سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے سردار ولی محمد خان، پھجو گل، سردار خان، شبیر خان، عبد ولی،عبدالمجید، یاسر، لیاقت قیوم، غلام مرتضی، عبد الطیف، کالو خان، غلام دین، صغیر خان، الیاس خان نے باضابطہ اپنے خاندان کے ہمراہ جبکہ یوسی دودھنیال بیلہ محمد خان سے فرمان خان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جبکہ یوسی دودھنیال بٹنگی سے محب اللہ خان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر جبکہ یونین کونسل دواریاں سے شاہد غفور، صدر پی وائی او محمد شفیع ناز، قاضی سعد فاروقی، شوکت حسین منہاس، مساکر الدین، بشارت حسین، محمد شبیر سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے، جنہیں صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کارکنان مسلم لیگ ن کے ہمراہ ان کو ہار پہنا کر جماعت میں خوش آمدید کیا۔
شامل ہونے والوں کو قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور پوری مرکزی پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کیا اور کہا آپ لوگوں نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا آپ لوگوں کو وہی جائز مقام دیا جائے گا آپ کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا، تمام کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق کرتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں مسلم لیگ ن کے دروازے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔