Live Updates

qسول ڈیفنس پنجاب کا جدید آلات کے استعمال کا عملی مظاہرہ -گیا۔ناقابل رسائی مقام پر روبوٹ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 8 اگست 2025 21:15

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) سول ڈیفنس پنجاب کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے اہم اقدام۔اس سلسلے میں سول سیکرٹریٹ میں جدید آلات کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرونز گرانے، بم کو ناکارہ بنانے کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات و دیگر افسران بھی موجود تھے۔آلات میں آر سی وہیکل، سنیک کیمرہ، آئی ای ڈی ڈرونز، اینٹی ڈرون گن، بم ڈسپوزل سوٹ و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے جدید آلات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ناقابل رسائی مقام پر روبوٹ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل روبوٹ، سرویلنس ڈرون، اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، ریسکیو ڈرون، بم ڈسپوزل سوٹ اور مائن ڈیٹیکٹر سے مظاہرہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا۔سیلاب و ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے سول ڈیفنس کو جدید تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ امن و جنگ کے ماحول میں سول ڈیفنس کی بنیادی اہمیت ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس نے 29 بھارتی ڈرون ناکارہ بنائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کیلئے سول ڈیفنس کی ایپلیکیشن جلد تیار ہو جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات