پاک بحریہ کے زیر اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد

جمعہ 8 اگست 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔

(جاری ہے)

مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور موثر تدارک یقینی بنانا تھا۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔مشق میں مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔یہ مشق بحری اثاثوں کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لئے پاک بحریہ اور متعلقہ اداروں کے عزم کی مظہر ہے۔