
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی حملے کے خدشات کو مسترد کر دیا
امریکا ہمارے ملک پر اپنی فوج کے ساتھ حملہ آور نہیں ہوگا، ہم تعاون کرتے ہیں، ہم مل کر کام کرتے ہیں.میکسیکن صدر
میاں محمد ندیم
ہفتہ 9 اگست 2025
14:12

(جاری ہے)
میکسیکو کی پہلی خاتون صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کو اس ایگزیکٹو آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے لیکن اس میں ہمارے علاقے میں کسی فوج یا ادارے کی شمولیت کا کوئی تعلق نہیں ہمارے علاقے پر حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے. بعدازاںمیکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنے علاقے میں امریکی فوج کی شرکت قبول نہیں کریں گے جب کہ امریکی سفارت خانے نے بیان جاری کیا کہ دونوں ممالک منشیات فروش گروہوں سے اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہر دستیاب ذرائع کو استعمال کریں گے. امریکی جریدے ”نیویارک ٹائمز“ کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے خفیہ حکم سے پینٹاگون کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں اور غیر ملکی زمین پر براہ راست فوجی کارروائیاں کر سکے خاص طور پر ان کارٹلز کے خلاف جنہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حکم امریکی حکومت کو منشیات فروش تنظیموں کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے. روبیو نے کہا کہ یہ ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم ان کے آپریشنز کو نشانہ بنا سکیں اور امریکی طاقت کے دیگر عناصر جیسے انٹیلی جنس ایجنسیاں اور محکمہ دفاع استعمال کریں، ہمیں انہیں صرف منشیات فروش تنظیمیں نہیں بلکہ مسلح دہشت گرد تنظیمیں سمجھنا ہوگا . ٹرمپ انتظامیہ نے لاطینی امریکی منشیات فروش تنظیموں کے خلاف کارروائی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے، فروری میں، امریکی محکمہ خارجہ نے 7 منظم جرائم کی تنظیموں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا تھا جن میں میکسیکو کے 5 طاقتور کارٹلز شامل ہیں. میکسیکو اور امریکا نے ماضی میں سیکیورٹی کے حوالے سے قریبی تعاون کیا ہے مگر میکسیکو کی صدر نے زور دیا ہے کہ امریکی فوجی اقدام برداشت نہیں کیے جائیں گے ماہرین نے خبردار کیا کہ امریکی اقدام سے خطے میں تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں اور تعاون میں خلل آسکتا ہے نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیاتھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر ایک حکم پر دستخط کیے ہیں جس میں فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاطینی امریکا سے منشیات اسمگلنگ کے کارٹلز اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کرے. ٹرمپ انتظامیہ نے ایسی تنظیموں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں‘ قرار دیا ہے جس سے وہ القاعدہ، داعش (آئی ایس آئی ایس) اور بوکو حرام جیسے گروہوں کی سطح پر آ جاتی ہیں رپورٹ میں ایک امریکی سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایاگیا کہ فوری فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں دکھائی دے رہا.
مزید اہم خبریں
-
آزاد اداروں کو طیاروں کا انوینٹری ریکارڈ دکھائیں، وزیردفاع کا انڈین ایئرچیف کے دعوے پر بھارت کو چیلنج
-
ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں،خواجہ آصف
-
سابق وزیراعظم نے تحفے میں ملاسونَے کا لوٹا پیتل سے تبدیل کیا،فیاض چوہان کے سنگین الزامات
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے ، گورنرسندھ
-
صدرِ مملکت کا ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
-
محسن نقوی کا فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
وزیراعظم سے عبد المالک بلوچ کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
-
وزیراعظم فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.