
بھارت نے ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں کیا، عالمی اعترافات بھارتی جھوٹ کا پول کھولتے ہیں ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
ہفتہ 9 اگست 2025 22:31

(جاری ہے)
انہوں نےکہا کہ تین مہینوں تک ایساکوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا جب کہ پاکستان نے اس کے فورا ًبعد بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دی اور آزاد مبصرین ، عالمی رہنماؤں، سینئر بھارتی سیاستدانوں سے لے کر غیر ملکی انٹیلی جنس کے جائزوں تک کے ذرائع سے رافیل سمیت متعدد بھارتی طیاروں کے نقصان کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا گیا۔
بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ کو مار یا تباہ نہیں کرسکا۔ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے ، ایس 400 ایئر ڈیفنس بیٹریاں اور بھارت کے بغیر پائلٹ کے طیارے تباہ کر دیے جبکہ متعدد بھارتی ایئربیسز کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی افواج کے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے نقصانات بھی نسبتا ًزیادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر سچائی پر سوال ہے تو دونوں فریق اپنے طیاروں کی انوینٹریوں کو آزادانہ تصدیق کے لیے کھول دیں کیونکہ ہماراگمان ہے کہ اس سے وہ حقیقت سامنے آئے گی جو بھارت چھپانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقیات، قومی عزم اور پیشہ ورانہ قابلیت سے جیتی جاتی ہیں۔ اندرونی سیاسی مصلحتوں کے لیے تیار کی گئی ایسی مزاحیہ داستانیں جوہری ماحول میں تزویراتی غلط حساب کتاب کے سنگین خطرات کو بڑھاتی ہیں جیسا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ظاہر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی پر تیز، یقینی اور بھرپور ردعمل دیا جائے گا اور آنے والی کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر سٹریٹجک طور پر حقیقت سے نا آشنا رہنمائوں پر عائد ہو گی جو وقتی سیاسی فائدے کے لیے جنوبی ایشیا کے امن کے ساتھ جوا کھیلتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کی ناکامی پر بھارت پر مزید ٹیرف لگے گا، امریکی وزیر خزانہ
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.