
پاکستانی مارکیٹ میں سالانہ 45 لاکھ ٹن سے زائد کھلا خوردنی تیل فروخت ہونے کا انکشاف
پاکستان دنیا میں خوردنی تیل کا آٹھواں سب سے بڑا صارف ہے، جہاں فی کس سالانہ کھپت 22 کلوگرام ہے کھلا تیل بغیر مناسب پیکنگ ،لیبلنگ کے بڑی مقدار میں فروخت ،دل کے امراض، فالج اور دماغی امراض کا سبب بن سکتا ہے‘ ماہرین
اتوار 10 اگست 2025 11:40
(جاری ہے)
این آئی کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسن عروج نے نشاندہی کی کہ سندھ میں کھلا تیل تیار کرنے والی 33 ملز موجود ہیںجن میں زیادہ تر کراچی میں ہیں، اس کے بعد حیدرآباد اور سکھر کا نمبر آتا ہے، بلوچستان میں صرف 2 ملز ہیں، جو زیادہ تر تیل سندھ سے لیتی ہیں جبکہ ایرانی اسمگل شدہ تیل بھی مقامی منڈی میں پہنچتا ہے۔
اتفاق رائے ہو چکا ہے کہ کھلے خوردنی تیل کی فروخت کو ریگولیٹری فریم ورک میں لایا جائے، جس میں سیل شدہ پیکنگ، لائسنسنگ اور ٹریس ایبلٹی لازم ہو۔ڈاکٹر حسن عروج نے وضاحت کی کہ ایرانی تیل 100 فیصد قابل استعمال ہے، جبکہ سندھ اور پنجاب کے نمونے صحت کے ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔پاکستان دنیا میں خوردنی تیل کا آٹھواں سب سے بڑا صارف ہے، جہاں فی کس سالانہ کھپت 22 کلوگرام ہے، برانڈڈ تیل سخت ریفائننگ عمل سے گزرتا ہے جس میں فلٹریشن، ڈیوڈورائزیشن اور نیوٹرلائزیشن شامل ہیں، جب کہ کھلا تیل اکثر بغیر ان حفاظتی مراحل کے تیار ہوتا ہے۔یہ عام طور پر غیر جراثیم کش کنٹینرز میں ذخیرہ اور غیر صحت مند حالات میں منتقل کیا جاتا ہے، جس سے اس میں آلودگی اور آکسیڈیشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کھلے اور برانڈڈ تیل کی قیمت میں واضح فرق ہے، کھلا تیل، جس میں وٹامن اے اور ڈی شامل نہیں ہوتے، 5 لیٹر کا ڈبہ ایک ہزار سے ایک ہزار 500 روپے میں ملتا ہے، جبکہ برانڈڈ تیل اسی مقدار میں تقریباً 2 ہزار 700 روپے کا ہوتا ہے۔بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں کامیاب ریگولیٹری تبدیلیوں کی وجہ سے غیر رسمی تیل مارکیٹ کو حکومتی مداخلت کے ذریعے باضابطہ ریگولیٹری نظام میں لایا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فرح اطہر نے تجویز دی کہ ایس ایف اے 3 ماہ کے عبوری عرصے کے بعد کھلے تیل کی فروخت پر پابندی لگائے، جب کہ چھوٹے فروخت کنندگان کو ریگولیٹڈ حالات میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے قومی فوڈ سیفٹی معیارات پر عمل درآمد کے لیے لازمی لیبلنگ کے تقاضے بھی پیش کیے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹر احمد علی شیخ نے نتیجہ اخذ کیا کہ حکومت کھلے تیل کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور فروخت کنندگان کو رجسٹریشن اور ریگولرائزیشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.