وہاڑی ، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ملکی و عالمی امور پر اظہار خیال

اتوار 10 اگست 2025 17:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ناشتے کی تقریب اور ضلعی و تحصیلی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کا پھولوں کی پتیوں اور مالا سے استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اس کے استحکام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی ضامن ہے اور اس نے ہر مشکل وقت میں قوم کو مایوس نہیں کیا۔ پاک بھارت جنگ میں ہماری فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دشمن کو جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور فلسطین میں امن کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کشمیری اور فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی قابل تحسین ہے۔ جماعت اسلامی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔\378