ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا لاہور کا دورہ ، سابق رکن قومی اسمبلی عمر سہیل ضیاء بٹ سے اظہار تعزیت

اتوار 10 اگست 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے قریبی عزیز و سابق رکن قومی اسمبلی عمر سہیل ضیاء بٹ کی لاہور میں رہائشگاہ پر ان کے ماموں، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزرگ سیاستدان سہیل ضیا بٹ، جاوید شفیع، پرویز شفیع، زاہد شفیع اور مرحوم کے صاحبزادے محمد ارحم شاہد بھی موجود تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے لیے بلندی درجات، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شاہد شفیع مرحوم ایک باوقار، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔سیدال خان نے اہلِ خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔