حضرو ،مسلم لیگ ن کی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، رہنما مسلم لیگ ن

اتوار 10 اگست 2025 18:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) مسلم لیگ ن اٹک کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد یعقوب خان نے کہا کہ اٹک میں تعمیر وترقی کے اصل ہیرو شیخ آفتاب احمد ہیں تحصیل حضرو کے لیے پانچ ارب روپے مالیت کا گرڈ اسٹیشن منظور کروانے پر علاقہ چھچھ کے عوام ان کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک وقوم کے مسائل حل ہوئے، ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے سابق دور میں بھی تحصیل حضرو کے عوام کو بحلی سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی تھی آب بھی ان کی نگرانی میں این اے 49 میں تعمیر وترقی کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے، حلقے میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں حضرو گوندل روڈ کے 34 کروڑ روپے کی گرانٹ سے تحصیل حضرو کے عوام کو بہتر سفر کی سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حضرو میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے پانچ ارب روپے مالیت کا گرڈ اسٹیشن منظور ہو گیا ہے سابق دور میں تحصیل حضرو کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا مسلم لیگ ن کی حکومت میں جہاں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے وہاں ہی اٹک بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حاجی محمد یعقوب خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف شیخ آفتاب احمد کو وقاقی وزیر بنائیں تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے۔\378