ھ*فیصل آباد ، جماعت اسلامی کے ایراہتمام یوم آزدی کو پورے جوش و خروش سے منایاجائے گا

اتوار 10 اگست 2025 19:00

‘ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) جماعت اسلامی کے ایراہتمام یوم آزدی کو پورے جوش و خروش سے منایاجائے گا۔ 14اگست کوصبح10 بجے ضلعی سیکرٹریٹ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میںپرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسرقبال کھارا،صدر پبلک ایڈ کمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کئے جائیں گے ۔

14اگست کوشام تین بجے بجلی گھر سٹاپ جڑانوالہ روڈ پر پیغام پاکستان کانفرنس سے صوبائی امیر جاویدقصوری خطاب کریں گے جبکہ15اگست شام سات بجے مرکزی راہنمالیاقت بلوچ استحکام پاکستان ورکرزکنونشن سے خطاب کریںگے۔

(جاری ہے)

المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں نظم ضلع اور زونل امراء و سیکرٹریزکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاکہ اس سال یومِ آزادی کو معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایاجائے گااور اس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان ایک خوددار، مضبوط اور پرعزم قوم ہے اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا دن ہے جو دشمن کی سازشوں، جھوٹے بیانیوں اور پراکسی وار کے خلاف ریاستِ پاکستان کے عزم، قوم کے اتحاد اور قربانیوں کی جیت کا نشان ہے۔یہ صرف یومِ آزادی نہیںبلکہ نظریے اور سچ کی فتح کا دن ہے ۔