
وفاقی وصوبائی حکومت کی نااہلی و کرپشن کی وجہ سے شہری 17 سال سے پانی کے بحران کا شکار ہیں، منعم ظفر خان
اورنگی ٹاؤن کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، بعض علاقوں میں مہینوں تک پانی نہیں آتا،قابض میئر حب کینال منصوبے کے نام پر صرف لیپا پوتی کر رہے ہیں ،ْاگر اورنگی اور غربی کو پانی نہ ملا تو اس منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں،اورنگی ٹاؤن میں تقریب سے خطاب اہل فلسطین و کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سید علی گیلانی ، یحیٰ السنوار اور اسماعیل ہانیہ کے نام سے منسوب 3پودے بھی لگائے گئے
اتوار 10 اگست 2025 20:50
(جاری ہے)
کراچی کا ہر شہری سال میں کم از کم ایک درخت لگانے کا عزم کرے ،ہم درخت بھی لگائیں گے اور حالات و نظام بھی بدلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیڈ ایم سی پارک، شاہراہ اورنگی میں جماعت اسلامی کے تحت ''آؤ اورنگی سر سبز بنائیں'' شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری ،خالد زمان شیخ ودیگر یونین کمیٹی کے چیئرمینوں نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری عبدالحنان ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،نائب امیر ضلع شہبازخالد، جماعت اسلامی کے منتخب یوسی چیئرمینزعطائے ربی، حاشرعمر، نورلاسلام، وائس چیئرمینز کرامت علی، عدنان حسیب،کارکنان ومنتخب کونسلرز اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔دریں اثناء منعم ظفر خان نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ محمد علی جناح پارک یوسی چار میں پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیااور شجرکاری مہم کے سلسلے میں شہریوں کو بڑی تعداد میں پودے بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر اہل فلسطین و کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سید علی گیلانی ، یحیٰ السنوار اور اسماعیل ہانیہ کے نام سے منسوب 3پودے بھی لگائے گئے ۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ کراچی کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے، گرین لائن منصوبے کیلئے 17 ہزار اور ریڈ لائن کیلئے 14 ہزار درخت کاٹ دیے گئے۔ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ 2015 کی ہیٹ ویو میں 4 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ان حالات میں کراچی کو سرسبز بنانے کا واحد حل بڑے پیمانے پر شجر کاری ہے۔مولانا مدثر حسین انصاری نے کہاکہ آؤ اورنگی سرسبز بنائیں'' شجر کاری مہم یہ محض درخت لگانے کی تقریب نہیں بلکہ ایک عہد ہے، ایک عزم ہے کہ ہم اپنے شہر اورنگی اور اپنے کراچی کو سرسبز، صاف اور خوشگوار بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ہم سب جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے ملک اور خصوصاً کراچی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، بارشوں کا نظام بگڑ رہا ہے، ہیٹ ویوز جانیں لے رہی ہیں۔ ایسے میں شجر کاری صرف ایک ماحولیاتی ضرورت نہیں، بلکہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ نبی کریم ؐنے فرمایا:’’جو مسلمان ایک درخت لگاتا ہے یا کھیتی کرتا ہے، پھر اس سے پرندہ، انسان یا جانور کھاتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے‘‘۔انہوںنے کہاکہ ہم سب مل کر عہد کریں کہ صرف درخت ہی نہیں لگائیں گے بلکہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم اس شہر کو نہ صرف سرسبز بنائیں گے بلکہ صاف، محفوظ اور خوشحال بھی بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.