پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے،گوتریس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 18 اگست 2025 15:16

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے،گوتریس
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے، سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزاد کشمیر، گلگت اور خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاو?ڈ برسٹ، لینڈ سلائڈنگ اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 540 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر تباہی کی داستان بنا ہوا ہے۔