ڈاکٹر عشرت العباد خان پوری قو م کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے کوشاں ہیں،نہال صدیقی

پیر 11 اگست 2025 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی نے کہا ہے کہ جشن آزادی کوخراب کرنے اور کراچی کے ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جشن فتح بنیان المرصوص منائیں۔ پراکسی وار کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے مختلف ٹانز میں پرچم کشائی اور مرکزی پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ٹانز کے دورے کے موقع پرکہی۔

فاروق ملک، بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عوام کے جوژ وخروش اور جشن آزادی کے دیدنی جزبات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان وطن پرستی کی علامت اور ملک کے لئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پرکہاکہ کراچی کو لسانی سیاست اور نفرت انگیز سوچ کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد خان پوری قو م کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے کوشاں ہیں۔

نہال صدیقیاور مرکزی کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ ڈمپرز مافیا، اجرک نمبر پلیٹ پر لسانی سیاست اور کسی بھی اکائی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کی بیڈ گورننس نے صوبہ میں انارکی کی فضا پیدا کردی ہے ۔جشن آزادی منائیں کسی کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔ 548افراد کو حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔ کیوں دمپرز اورہیوی ٹریفک کو پابند نہیں کیا جاتا،کراچی کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ افسوس ناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ سندھ حکومت انصاف کرے۔ گورننس بہتر کرے۔ انتہا پسندانہ سوچ اور کراچی کی کسی بھی کمیونٹی کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے قانون کی زد میں لائے جائیں۔لسانی فساد کے لئے ماحول نہیں بننے دیں گے عوا م13اگست کو کراچی پریس کلب پر بھرپور شرکت کرکے پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔میری پہچان پاکستان، افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شاندار پاکستان شاندارقوم بنکر بھارتی اور ملک دشمن قوتوں اور انکے فتنوں کو مکمل شکست دیں۔