ڈاکٹرعشرت العباد خان کا ڈاکٹرصفیہ کے چچا سرورخان کے انتقال پراظہارتعزیت

پیر 11 اگست 2025 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میری پہچان پاکستان خیبر پختون خواہ لیڈیز ونگ کی صدر ڈاکٹر صفیہ کے چچا سرور خان کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفیہ کے نام پیغام میں انہوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپکو اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فاروق ملک، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان، سیف یار خان و دیگر اور شعبہ اطلاعات کے انچارج رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والا نے بھی دلی تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔