Live Updates

بھارت کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان

دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پیر 11 اگست 2025 20:29

بھارت کی جانب سے آئندہ  72 گھنٹوں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)بھارت کی جانب سے آئندہ 72گھنٹوں میں پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے جس کے باعث پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 72گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان،قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،وہاڑی، لودھراں، بہاولپورکے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61فیصد تک بھر چکا ہے،پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد ،تھین ڈیم میں 64فیصد ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات