آصفہ بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

منگل 12 اگست 2025 00:35

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے آل سندھ انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپئن شپ کا بھی افتتاح کیا چیمپئن شپ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ سمیت سندھ کے چھ ڈویژن کی خواتین ہاکی کھلاڑی شامل ہیں ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ہاکی سے گیند گول میں پھینک کر کھیل کا باقاعدہ آغاز کیا، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے افتتاحی ہاکی میچ کو دیکھا اور ہاکی ٹیموں کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو، وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، سندھ ویمنز ہاکی کی صدر شہلا رضا ودیگر موجود تھے ۔