معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد وفات پا گئے

افسوسناک خبر پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار کے مداحوں کی طرف سے اظہار تعزیت

Sajid Ali ساجد علی منگل 12 اگست 2025 14:32

معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد وفات پا گئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے والد لاہور محمد اسلم 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، عاطف اسلم کے والد کچھ عرصہ سے علیل تھے، انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا، مرحوم محمد اسلم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

atif aslam
بتایا گیا ہے کہ عاطف اسلم مختلف شہروں میں آزادی شو کے سلسلے میں مصروف تھے، آج عاطف اسلم نے الحمراء لاہور میں بھی پرفارم کرنا تھا، ان کی پرفارمنس اب منسوخ کردی گئی ہے جب کہ افسوسناک خبر پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار کے مداحوں کی طرف سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔