جشن آزادی،جشن فتح بنیان المرصوص اور سلام افواج پاکستان کے کے تحت منا رہے ہیں،نہال احمد صدیقی

منگل 12 اگست 2025 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پاکستان ہماری ریڈلائن ہے۔اسکے قیام اور آج تک جتنے بھی جوان اوردہشت گردی کا شکارافراد اور قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے ان افراد کوو جوانوں کوخراج عقیدت و سلام تحسین اور ہم جشن آزادی،جشن فتح بنیان المرصوص اور سلام افواج پاکستان کے ساتھ جزبے کے تحت منا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میری پہچان پاکستان کے انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی نے گلستان جوہرمیں پرچم کشائی کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سیف یار خان اورمرکزی رہنما ریحان خان، مقصود قریشی، گلستان جوہر کے ٹان انچارج نے بھی خطاب کیا۔نہال احمد صدیقی نے کہا کہ وطن پرستی ہمارا ایمان ہے۔ پاکستان بنانے کے لئے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بچانے کے لئے بھی ہزاروں افراد شہید ہوئے۔ معرکہ حق بنیان المرصوص پر فخرہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور فورسز کے سربراہان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

پاکستان اسوقت عالمی دنیا کی آنکھوں کا تارا فیلڈ مارشل کی والہانہ قیادتکی وجہ سے ہے۔ امریکہ سے بہترین تعلقات میں انکا اہم کردار ہے۔ وقت ہے کہ قوم یکجہتی سے نئی تاریخ رقم کرے۔سیف یار خان نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لسانیت کے بتوں کوتوڑ کر قوم کو ایک کرنے کی سوچ دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سوچ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم صرف پاکستانی ہیں اور سب سے پہلے ریاست ہی ہماری سوچ ہے۔

پاکستان کو مضبوط ریاست بنانے کے لئے سابق گورنر سندھ کی کاوشوں کے نتیجے میں امید جاگ چکی ہے اور نوجوانوں کی مایوسی ختم ہو رہی ہے۔ حکومت بیڈ گورننس دورکرلے تو معاشی بحران کے خاتمے کا جشن منانے کے قابل ہوں گے۔ میری پہچان پاکستان کا پیغام اور ویژن ملک بھر میں پہنچ چکا ہے۔ ہم وفاق کی سطح کی جماعت ہیں۔ہمارے انگ انگ میں وطن پرستی ہے۔ ریحان خان نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے آزادی کا جشن شروع کیا ایک ایک دن میں دس دس پروگرام منعقدہو رہے ہیں، ہر یونین کونسل میں جشن آزادی منا رہے ہیں۔

پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔ نوجوان پرعزم ہیں۔ جسکا کریڈٹ ڈاکٹر عشرت العباد کو جاتا ہے۔ جبکہ قوم کو جوڑنے اور باوقار بنانے میں افواج پاکستان کے بہترین سپاہ سالار عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔ مقصودد قریشی نے کہا کہ شاندار جشن آزادی زندہ قوم ہونے کی علامت ہے۔ ٹاون انچارج گلستان جوہر نے کہاکہ شہرکا سب سے بڑا آبادی والا علاقہ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیاجبکہ پرچم کشائی کے وقت قومی ترانہ بجایا گیا۔ بڑی تعداد میں عوام نے دیدنی جزبے کیساتھ جیوے جیوے پاکستان۔۔ڈاکٹر عشرت العباد خان زندہ باد۔ سید عاصم منیرہمیں تم پرفخر ہے اور میری پہچان پاکستان کے نعروں کے ساتھ ماحول کو گرم رکھا۔