Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان کا قومی اسمبلی کے باہر احتجاج‘ اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی لگا لی‘شدید نعرے بازی

منگل 12 اگست 2025 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا قومی اسمبلی کے باہر احتجاج‘ اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی لگا لی حکومتی رویہ اور ریاستی جبر کے خلاف شدید نعرہ بازی بانی کی گائی۔ چیئرمین عمران خان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سمیت پارلیمانی لیڈر اور ارکان کے خلاف غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلوں کے کی شدید مذمت کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری پارلیمنٹرینز کے ساتھ برا رویہ ہو اپنایا جارہا ہے ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ قومی اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان سے کسی کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی آپ تو یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اس سے ملک میں کوئی قانون نہیںآج اگر عمران خان کی بہنوں اور ایم این ایز کو ملنے نہیں دیا گیا تو کل ہم پھر اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 25 کروڑ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہم آج سراپا احتجاج ہیں‘ہمارے سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ جو کئی ججز کے استاد ہیں انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے ‘ سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کریںخیبرپختونخوا میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہیںمقامی لوگوں اور عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات