اپوزیشن کو سزائیں اس ایوان نے نہیں بلکہ عدالتوں نے سنائی ہیں اعظم نذیر تارڑ

منگل 12 اگست 2025 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سزائیں اس ایوان نے نہیں بلکہ عدالتوں نے سنائی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنا نکتہ نظر اس ایوان میں پیش کرنا ہوگا اور گالی گلوچ سے گریز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ یہ ایوان گفتگو کے لئے بنایا گیا ہے جہاں پر سب اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہی جمہوریت کا حسن ہے انہوںنے کہاکہ جب سزا ہوجاتی ہے اور جب تک سزا ختم یا معطل نہیں ہوتی ہے تو آرٹیکل 63کے تحت رکن نااہل ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ سزا کا تعلق عدالت اور ملزم سے ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ سزا کے بعد قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نااہلی کا اعلان کرتا ہے اور اس کی وجوہات بھی بیان کی گئی ہے اور اس کو عدالت ہی قانون کے مطابق ختم کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے بہت سی مثالیں موجود ہیں ہمارے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی سزائوں کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیلوں میں ڈالا گیاانہوں نے کہاکہ سزائوں سے ایک طریقہ کار کے تحت ہی نکلا جاسکتا ہے اور ریلیف بھی عدالت دے سکتی ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اپیل دائر کی جاسکتی ہے اور عدالت ہی فیصلہ دے گی تاہم اس حوالے سے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سیاست میں معاملات کو درست کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات کو درست کیا جائے انہوںنے کہاکہ 9مئی کوپورے ملک میں واقعات ہوئے اور لوگوں نے دیکھا یہ سارے واقعات ہیں اس ملک میں قانون ہے عدالتوں سے ریلیف ملتے ہیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان