
سیکرٹری اوقاف کا داتا دربار میں جاری عرس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت
وطن ِ عزیز صوفیا کی تعلیمات کا ثمر ہے۔ داتا گنج بخش نظریہ پاکستان کے بانی تھے‘ڈاکٹر طاہر رضا بخاری خانقاہیں،بین المذاہب مکالمے کی امین ہیں۔ ملکی استحکام کے لیے صوفیا کے افکار کی ترویج لازم ہے‘خطاب
منگل 12 اگست 2025 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے سالانہ عرس کی استقبالیہ تقریب کے سلسلے میں پانچویں روزبین المدارس و جامعات ’’مقابلہ حسنِ تقریر‘‘کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے افکار جہدِ مسلسل سے آراستہ اور انقلاب آفریں تعلیمات سے منور تھے۔
قوم اور ملت کو درپیش مصائب و مشکلات کے حل کے لیے، آپ کی انقلاب آفریں تعلیمات اور حیات بخش فرمودات سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ آپ نے باطل قوتوں سے آویزش اور تصادم کا راستہ اختیار فرما کر زندگی کو عمل، پیہم، مسلسل کوشش اور حرکت سے آراستہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کا وضع کردہ صوفیانہ اندازِ فکر و عمل اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے،آپ کا نظریہ اخلاق وتصوف دین و شریعت کی توقیر اور ترویج پر یقین رکھتا ہے۔ حضرت داتا گنج بخش کی زندگی اسلامی سیرت کا عمدہ نمونہ تھی۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے۔ مقابلہ میں جامعہ رضویہ مظہر السلام فیصل آباد کے طالب علم ابو سفیان ولد محمد کامران نے پہلی،دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ فیصل آباد کے حسین رضا ولد سجاد فیصل نے دوسری اورجامعہ ہجویریہ داتا دربار کے ایان علی ولد ذوالفقار علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ’’مقابلہ حسن تقریر‘‘میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر احمد رضا اور پروفیسر نجم لحسن نے بطور جج شرکت کی۔اس موقع پرایڈ منسٹریٹر داتا دربارشیخ جمیل احمد، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ جاوید شوکت،پرنسپل جامعہ ہجویریہ(ر) قاری بدر الرزمان قادری، پرنسپل جامعہ ہجویریہ علامہ ریاض احمد چشتی، منیجر ز اوقاف داتا دربار طاہر مقصود، محمد ناصر، زاہد بٹ، محمد اعظم،ایگزیکٹو آفیسر مرکزمعارف اولیا مشتاق احمد،لینگوئج ٹیچرجامعہ ہجویریہ مولانا قاری ابوالخیر زوارسمیت اکابر علمی و دینی شخصیات موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.