پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کے لیے مثبت اشارہ مل گیا

پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے فیڈریشن اور ادارے متفق، ذرائع

منگل 12 اگست 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کو پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے مثبت اشارہ مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے پرو لیگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ رانا مجاہد نے پرو لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے پاکستان ہاکی پر اثرات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے فیڈریشن اور ادارے متفق ہیں۔ پی ایچ ایف، پی ایس بی اور آئی پی سی وزارت متفق ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف ایک دو روز میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سے ملاقات کریں گے، فنانس کے معاملات طے ہونے پر پرولیگ میں شرکت کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔